Live Updates

ڈیرہ مراد جمالی ، ڈی جی بٹ آپے سے باہر ، لوگوں سے ہاتھا پائی،عمران خان کی آمد پر کارکن ٹرک پر چڑھ گئے ، سائونڈ سسٹم بند ہوا تو ڈی جے نے لوگوں سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 7 فروری 2016 18:28

ڈیرہ مراد جمالی ، ڈی جی بٹ آپے سے باہر ، لوگوں سے ہاتھا پائی،عمران ..

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7فروری۔2016ء) ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی جے بٹ آپے سے باہر ہوگئے ، پہلے تھپڑ برسائے اور پھر ناراض ہو کر لوگوں کو دھکے دیتے ہوئے عمران خان سے شکایت کرنے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کی آمد پر بعض کارکن ٹرک پر چڑھ گئے ٹرک پر موجود جنریٹر بند ہوا تو ساؤنڈ سسٹم بھی بند ہوگیا ، میرے ٹرک پر کیوں چڑھے ، ڈی جے بٹ غصے سے لال پیلے ہوگئے ، پہلے تھپڑ برسائے ، پھر مکوں سے کی بارش کی اور لوگوں کو دھکے دیتے ہوئے عمران خان سے شکایت کرنے چلے گئے ۔

اس سے پہلے ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان میں تحریک انصاف کے جلسے کی خوب تیاریاں کی گئیں ۔ سٹیڈیم میں ہر طرف پارٹی پرچم بینرز سجائے گئے تھے ۔ پرجوش کارکن نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے ۔ عمران خان سے ملنے تحریک انصاف کا ایک معذور کارکن بھی پہنچ گیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :