کوئٹہ بم دھماکہ شہر میں فضاء سوگوار رہی،جاں بحق افراد کی آبائی علاقوں میں تدفین

اتوار 7 فروری 2016 19:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) شاہراہ اقبال پرہونے والے بم دھماکے میں انسانی جانوں کی ضیاع کے بعد دوسرے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کاماحول سوگوار رہالوگ نہ صرف پریشان دکھائی دئیے بلکہ وہ واقعہ سے متعلق بحث ومباحثہ کرتے نظرآئے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی اپنے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی ہے اس موقع پر ہرآنکھ آشکبار تھی تفصیلات کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کوکوئٹہ کے وسطی علاقے شاہراہ لیاقت میں خود کش بمبار کی جانب سے سیکورٹی فورسز کونشانہ بنائے جانے کے واقعہ میں ایک سیکورٹی اہلکار سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے واقعہ کے دوسرے روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماحول انتہائی سوگوار رہاتجارتی مراکز میں لوگوں کارش کم دکھائی دیاجب کہ لوگ گزشتہ روز پیش آنیوالے دلخراش واقعہ سے متعلق بحث ومباحثہ کرتے رہے دریں اثناء واقعہ میں جاں بحق افراد کی تدفین کاسلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا کلی شادیزئی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیدحزب اللہ کو بھی اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیاگیاجبکہ دیگر جاں بحق ہونیوالے افراد کی تدفین کاعمل بھی مکمل ہوااس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے کوملے اورہرآنکھ آشکبار تھی ۔

متعلقہ عنوان :