2014ء کامانچسٹر ٹیسٹ ”فکس “ تھا:سابق منیجربھارتی کرکٹ ٹیم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 فروری 2016 19:53

2014ء کامانچسٹر ٹیسٹ ”فکس “ تھا:سابق منیجربھارتی کرکٹ ٹیم

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک سابق منیجر نے دعوی کیا ہے کہ 2014ء میں بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلا گیا مانچسٹر ٹیسٹ ”فکس “ تھا۔

(جاری ہے)

ایک ہندوستانی رونامے کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر سنیل دیو کی ایک خفیہ ریکارڈنگ میں انہیں کہا جاسنا سکتاہے کہ انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹیسٹ سے قبل بارش کے بعد پچ کی صورتحال دیکھتے ہوئے ٹیم میٹنگ میں پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم انہیں اس وقت شدید حیرت ہوئی جب ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

سنیل کے مطابق انہوں نے یہ معاملہ اسوقت کے بورڈ صدر سری نواسن کے سامنے بھی اٹھایا تھا تاہم انکی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ سابق بھارتی منیجر کے مطابق جیفری بائیکاٹ نے بھی دھونی کے اس فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :