پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دیدی

اتوار 7 فروری 2016 20:12

پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست ..

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار7فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 3 رنز سے ہرا دیا ، تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلا نقصان 31رنز کے مجوعی سکور پر شین واٹسن کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔

اسلام آباد کے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی شرجیل خان تھے جو 28 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے ۔ خالد لطیف 39، اشعر زیدی چھ ، رسل 2، مصباح اور بلنگز 4،4جبکہ عمران خالد بارہ رنز بناسکے ، محمد سمیع 20اور اجمل بغیر رن سکور کیے کریز پر موجود رہے اور اسلام آباد نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں پر 132رنز جوڑے ، کراچی کی جانب سے بوپارہ نے 2جبکہ اسامہ ، عامر اور عماد نے ایک ، ایک کھلاڑی آوٹ کیا ، ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دوسرے ہی اوور میں لینڈن سمنز 1سکور بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ جیمز وینس بھی صرف 2 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے۔

(جاری ہے)

عماد وسیم 27رنز بنا کر آندرے رسل کیچ آوٹ ہوئے ۔ شعیب ملک 6، شکیب الحسن 20، افتخار احمد 19، سیف اللہ صفر ، اسامہ میر 10 اور سہیل تنویر ایک رن بنا کر پوویلین لوٹے ، میچ کے آخری اوور میں کراچی کو جیت کے لیے 16رنز درکار تھے تاہم وہ صرف تیرہ رنز ہی بناسکے اور یوں اسلام آباد نے ایونٹ کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ، بوپارہ 32 اور عامر 5 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ، اسلام آباد کی جانب سے سعید اجمل نے 3 جبکہ رسل ، سمیع اور رومان نے ایک ، ایک کھلاڑی پوویلین بھیجا ،