چین سے خریدے10 ریلوے انجنوں کی باڈیز میں کریک پڑ جانیکا انکشاف،پاکستان ریلوے کے متعلقہ حکام کو کلیم بھجوائے جانے کے بعد چینی ماہرین جائزہ اور مرمت لینے (منگل) پاکستان آئیں گے

اتوار 7 فروری 2016 22:19

چین سے خریدے10 ریلوے انجنوں کی باڈیز میں کریک پڑ جانیکا انکشاف،پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) پاکستان ریلوے کی جانب سے موجودہ حکومت کے دور میں چین سے خریدے10 ریلوے انجنوں کی باڈیز میں کریک پڑ جانیکا انکشاف جبکہ پاکستان ریلوے نے متعلقہ حکام کو کلیم بھجوائے جانے کے بعد چینی ماہرین جائزہ اور مرمت لینے ( منگل) پاکستان آئیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چین سے دو سال قبل خریدے گئے 63انجنوں میں سے 10کی باڈیز میں کریک آ گئے ہیں جس کے بعد انہیں نا قابل استعمال قرار دیدیا گیا ۔

کریک ہونے والے انجنوں میں 6429،6403،6408اور6409سمیت دیگر شامل ہیں ۔ریلوے نے فی انجن 23کروڑ روپے میں خریدا تھا ۔ ریلوے حکام کے مطابق چینی کمپنی پانچ سال تک انجنوں کی مرمت کی ذمہ دار ہے ۔ ریلوے نے انجنوں کی مرمت کے لئے چینی کمپنی کو کلیم بھجوا دیا ہے اور چینی ماہرین منگل کو کریک زدہ انجنوں کا جائزہ لینے اورمرمت کے لئے پاکستان آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :