لیبیا ،ڈرون حملے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد ہلاک

پیر 8 فروری 2016 00:00

دیرنا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 7فروری۔2016ء) لیبیا کے مشرقی شہر دیرنا میں بغیر پائلٹ طیارے کے حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک لیبیائی رکن پارلیمنٹ نے بتایا ہے کہ فضائی حملہ مشرقی شہر دیرنا کے گنجان آباد علاقے میڈیکل ٹیکنالوجی کالج کے قریب کیا گیا جس میں ایک خاتون اور بچے سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بین الاقومی سطح پر تسلیم شدہ پارلیمنٹ کے رکن حامد البنداگ کا کہنا ہے کہ حملہ اتوار کو ایک ہسپتال کے قریب کیا گیا فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کسی کی طرف سے کیا گیا ہے ۔دیرنا شہر کو اسلامک عسکریت پسند گروپ کے ایک اتحاد کی طرف سے کنٹرول کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ لیبیا میں اکثر نامعلوم طیاروں سے اسلامک اسٹیٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ہوائی حملہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :