پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی
پیر 8 فروری 2016 00:29
دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمے کی جانب نے دیئے گئے 136رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو 35 کے مجموعی سکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ۔احمد شہزاد 16 رنز بنا کر شان ٹیٹ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ لیوک رائٹ کو بھی 16 رنز پر شاہد آفریدی نے کلین بولڈ کر دیا۔
تیسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو 21 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر ڈیوڈ میلان کو کیچ دے بیٹھے ۔ محمد نواز چار ، اکبر الرحمان گیارہ اور محمد نبی نو رنز بنا سکے جبکہ کیون پیٹرسن نے 35 رنز کی ذمہ درانہ اننگز کھیلی ، انور علی نے 10 اور چگمبھرا نے 7 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا ، پشاور کی جانب سے آفریدی اور وہاب نے دو ، دو جبکہ شان ٹیٹ ، جنید خان اور اصغر نے ایک ، ایک وکٹ لی ، اس سے پہلےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اورپشاور زلمے کا اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور دونوں اوپنرز 24 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.