بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ، انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی

پیر 8 فروری 2016 11:05

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ، انوشکا شرما نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار ..

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے پراعتماد بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے طویل عرصہ معاشقے کے بعد ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقے کی خبریں زبان زدعام رہیں ، دونوں ہی میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے رہے اور ویرات کوہلی متعدد باربرملا محبت کا اظہار کرچکے ہیں لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان اختلافات کی افواہیں گردش میں تھیں تاہم اب دونوں نے باضابطہ طور پر ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انوشکا اور کوہلی میں کئی دنوں سے اختلافات چل رہے تھے جس کے باعث دونوں نے ایک دوسر ے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ، دونوں کے تعلق میں شادی اختلاف کا سبب بنی ہے کیوں کہ ویرات کوہلی شادی میں جلدی چاہتے تھے تاہم انوشکا شرما جلد شادی کی حامی نہیں تھیں اوریہی وجہ ان کی دوری کا سبب بنی ۔ دوسری جانب ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پرانوشکا شرما سے تعلق ختم ہونے پر’’بریک سیلفی‘‘ پوسٹ کی تاہم انہوں نے فوراً اپنی وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی ۔

متعلقہ عنوان :