پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ سے شکست کے پر رمیز راجہ پر چڑھ دوڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 فروری 2016 11:30

پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ سے شکست کے پر رمیز راجہ پر چڑھ ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کے بارے میں سوال کرنے والے رمیز راجہ پر چڑھ دوڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد جب رمیز راجہ نے شاہد آفریدی سے سوال کہ وہ اس شکست کو کیسے سنبھالیں گے تو آفریدی نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم گزشتہ 2میچز جیتی بھی ہے ۔

ان کے اس جواب سے دنگ رہ جانے والے رمیز راجہ نے پوچھا کہ کیا اب وہ اگلے 2میچز ہار کر حساب برابر کر نا چاہتے ہیں تو اس پر آفریدی نے پینترا بدلتے ہوئے فورا کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے بس ایونٹ میں میچز اچھے ہونے چاہیئیں۔

متعلقہ عنوان :