رواں سال پاکستان میں 2کروڑ 60 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے،عالمی بینک

پیر 8 فروری 2016 11:37

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران پاکستان میں 2کروڑ 60 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ اس وقت دنیا کے 14 ممالک میں سب سے زیادہ گندم کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گندم کی کم پیداوار حاصل کرنے والے ممالک سے رواں سال حاصل ہونے والی گندم کی پیداوار کو شامل کر کے 2016ء میں گندم کی مجموعی عالمی پیداوار 735.4ملین ٹن متوقع ہے ۔ پاکستان کا شمار بھی گندم برآمد کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر مجموعی طور پر زیر کاشت رقبہ 9ملین ہیکڑ میں سے تقریباً 40فیصد حصہ پر گندم کاشت کی جاتی ہے جبکہ ملک کے مجموعی کاشت کاروں میں سے تقریباً 80فیصد کاشت کار گندم کی کاشت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :