بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پیر 8 فروری 2016 11:37

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا

پونے ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل منگل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی آرام کی غرض سے سیریز میں حصہ نہیں لے رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل 12 فروری کو رانچی جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 فروری کو وشاکاپٹم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :