جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پیر 8 فروری 2016 11:40

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

سینچورین ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل منگل کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

مہمان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل ہے۔ پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے پروٹیز کو 39 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 12 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔