رنبیر سے کبھی تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا ،کترینہ

پیر 8 فروری 2016 11:44

رنبیر سے کبھی تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا ،کترینہ

ممبئی۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) بھارتی فلموں کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے بریک اپ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ تعلق تھا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا۔

(جاری ہے)

بھارت کے ایک نجی نیوز چینل کے اسپیشل پروگرام میں سٹار اداکارہ تبو کے ساتھ شریک کترینہ سے جب رنبیر کپور کے ساتھ بریک اپ کی خبروں کے حوالے سے میزبان نے سوال کیا تو کترینہ کیف نے صاف انکار ہوئے کہا کہ میرا کبھی رنبیر کے ساتھ تعلق رہا ہی نہیں تو بریک اپ کیسا ۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ اس مرتبہ ویلنٹائن کس کے ساتھ منائیں گیں تو جواب دینے سے پہلے کترینہ نے اداکارہ تبو سے پوچھا کہ وہ ویلنٹائن پر کسی کے ساتھ ہیں یا پھر اکیلی جس پر تبو نے جواب دیا کہ نہیں اس مرتبہ وہ سنگل ہیں تو کترینہ نے تبو کا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ وہ دونوں ویلنٹائن ڈے پر ساتھ وقت گزاریں گی۔ واضح رہے کہ دونوں اداکارائیں اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم فتورکی پرموشن کے سلسلے میں یہاں آئیں تھیں جو 12 فروری کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :