آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کوارٹرفائنل جیتنے کیلئے228رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 فروری 2016 11:52

آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ ،پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو کوارٹرفائنل جیتنے ..

فتح اللہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 228رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ فتح اللہ میں کھیلے جارہے کوارٹر فائنل میں پاکستا ن نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو 57رنز پر آدھی ٹیم پوویلین لوٹنے کے بعد یہ فیصلہ انتہائی غلط ثابت ہوتا دکھنے لگا۔

(جاری ہے)

کپتان ذیشان ملک 3،محمد عمر8، شاداب خان 1،سیف بدر 10اور حسن محسن 19رنز بنا کر پوویلین لوٹے ۔ اس موقع پر اس موقع پر عمر مسعود نے سلمان فیاض کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کی شراکت کے لیے 164رنز جوڑ کر پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی سنچری بھی مکمل کی ،وہ 113گیندوں پر 15چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 113رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،سلمان فیاض 58اور حسن خان 1رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان نے مقررہ 50اوورز میں 6وکٹیں کھو کر 227رنز بنا لیے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہولڈر نے 2جبکہ جوزف ، کیمو پال ،سپرنگر اور ریان جان نے 1،1کھلاڑی آؤٹ کیا ۔