فلم ”انڈی پنڈنس ڈے ریسرجنس“ کا نیا ٹریلر جاری

پیر 8 فروری 2016 11:53

فلم ”انڈی پنڈنس ڈے ریسرجنس“ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن اورایڈونچر فلم"انڈی پنڈنس ڈے ریسرجنس"کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہدایتکاررونالڈ ایمریک کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنیوالی خطرناک خلائی مخلوق کے گرد گھومتی ہے جو انسانوں کے خاتمے اور دنیا پر قبضہ کرنے کے لئے زمین پر حملہ کرتی ہیں لیکن انکا مقابلہ جدید ٹیکنالوجی کے حامل طاقتور ہتھیار وں سے لیس سپیشل ٹاسک فورس سے ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈین ڈیولین، رونالڈ ایمیریک اورہیرالڈ کلوسرکی مشترکہ پروڈکش میں نامور ہالی ووڈ اسٹار لیام ہیمسورتھ اور جیف گولڈ بلم مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں بِل پْلمین،جیسی اْشر، مائیکا منرو، سیلا وارڈ، شارلیٹ گینسبرگ، جوئے کنگ، برنٹ اسپینراورولیم فچنر شامل ہیں۔200ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 24جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔واضح رہے کہ یہ فلم 1996میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی فلم انڈی پینڈس ڈے کا سیکوئل ہے جس میں وِل اسمتھ نے مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم اس بار وِل اسمتھ کے بجائے لیام ہیمسورتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :