کِک باکسر کا ٹیزر ٹریلر جاری

پیر 8 فروری 2016 11:53

کِک باکسر کا ٹیزر ٹریلر جاری

نیویارک۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈیو بیٹسٹا کی نئی مارشل آرٹ فلم کِک باکسر کا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔ہالی وڈ ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی فلم کِک باکسر سیریز کی چھٹی فلم ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھومتی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

نکولس سیلوزی، دمتری لوگو تھیسٹک اورٹیڈ فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر اور ہالی وڈ اداکارڈیو بیٹسٹا سمیت ایلیئن موئسی،جینا کرینو، جارج پیئرز اور ڈیرن شہلوی اہم کرداروں میں دکھائی دینگے۔17 ملین ڈالر کے بجٹ سے مکمل ہونے والی فلم رواں سال نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :