فرحان اختر اور خوبرو اداکارہ ادیتی راوٴ حیدری میں قربتیں بڑھنے لگیں

پیر 8 فروری 2016 12:08

فرحان اختر اور خوبرو اداکارہ ادیتی راوٴ حیدری میں قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار و اداکار فرحان اختر اور خوبرو اداکارہ ادیتی راوٴ حیدری میں قربتیں بڑھنے لگیں۔بالی ووڈ اداکار فرحان اخترفلمی نگری میں بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر کے داخل ہوئے جس کے بعد انہوں نے 2001 میں ریلیزہونے والی فلم ”دل چاہتا ہے“ سے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھا اورکئی بلاک بسٹرفلمیں دیں یہی نہیں انہوں نے اسکرپٹ رائٹنگ، گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جب کہ گزشتہ دنوں انہوں نے اچانک ہی اہلیہ ادھونا سے 16 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا جس کے بعد اب انہیں فلم ”وزیر“ کی ساتھی اداکارہ ادیتی راوٴ حیدری کے ساتھ دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارفرحان اختر کی سابق اہلیہ اودھونا سے علیحدگی کے بعد ساتھی اداکارہ ادیتی راوٴ حیدری کے ساتھ قربتیں بڑھنے لگی ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو متعدد مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا یہی نہیں گزشتہ روزاداکارہ نے ممبئی میں فرحان اخترکی فیملی کے ساتھ فلم دیکھنے سنیما گھرکا بھی رخ کیا جہاں ان کے والد جاوید اختر، والدہ شبانہ اعظمی اوربہن زویا اختران کے ہمراہ تھیں جس کے بعد ایک بارپھران افواہوں میں تیزی آگئی ہے کہ فرحان اختر اور اودھونا کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے شاید ادیتی سے قربت ہی تھی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار فرحان اختر اور ادیتی راوٴ حیدری نے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم”وزیر“ میں مرکزی کردارادا کیا ہے۔