ہدایت کار الیخاندرو اِنا ریتْو نے ڈائریکٹرز گِلڈ آف امریکہ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیت لیا

پیر 8 فروری 2016 12:20

ہدایت کار الیخاندرو اِنا ریتْو نے ڈائریکٹرز گِلڈ آف امریکہ کا اعلیٰ ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ فلم ”دا ریوننٹ“ کے ہدایت کار الیخاندرو اِنا ریتْو نے ڈائریکٹرز گِلڈ آف امریکہ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیت لیا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی فلم ڈائریکٹر نے دو برس میں دوسری بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔پچھلے سال بھی میکسِکو سے تعلق رکھنے والے الیخاندرو اِناتْو کو فلم برڈ مین کی ہدایتکاری پر یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

برڈ مین کے لیے ہی انہیں بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا۔اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے الیخاندرو نے کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کے کام بلکہ تمام تارکین وطن کی خدمات کا بھی اعتراف ہے۔یہ محبت اور اعزاز جو آج مجھے آپ سے ملا ہے یہ پورے ملک کے لیے ہے اور یہاں رہنے والے تمام لاطینی امریکیوں کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

میں اچانک سے ان تمام لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہوں جو یہاں رہتے ہیں اور ان کی اس ملک کے لیے بڑی خدمات ہیں۔

آپ کی اس محبت پر میں فخر اور خوشی محسوس کررہا ہوں۔انھوں نے اپنی تقریر میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی دوڑ میں امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ذکر کیا جنھوں نے کچھ عرصہ قبل غیر رجسٹرڈ شدہ میکسیکن تارکینِ وطن کو ریپسٹ اور منشیات فروش کہا تھا۔جب میں نامزد ہونے کے بعد وہاں گیا تھا تو اس وقت وہاں 120 میکسیکن افراد گرم کھانے سے ہماری توازع کر رہے تھے اور وہ بہت بہتر پارٹی تھی۔ بلکہ ویوا میکسیکو جیسی۔ ان لوگوں کے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے بالکل نہیں بتایا ہے، میں آپ کو بتاتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :