ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

پیر 8 فروری 2016 12:32

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آج متوقع

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کے اعلان کی ڈیڈ لائن آپہنچی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اور ٹی 20 لڈ کپ کے لیے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کپتان اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشاورت مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

15 رکنی ٹیم کا اعلان کے لیے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کی منظوری کا انتظار ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمر گل ، صہیب مقصود ، محمد رضوان ٹیم سے ڈراپ ہو سکتے ہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف اکہتر رنز کی اننگز کھیل کر احمد شہزاد کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے ۔ کامران اکمل ، محمد نواز اور رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ محمد عرفان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔