مورینیو کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے کوئی تعلق نہیں ، منیجر لوئیس وین گال

پیر 8 فروری 2016 12:34

مورینیو کا مانچسٹر یونائیٹڈ سے کوئی تعلق نہیں ، منیجر لوئیس وین گال

مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) مانچسٹر یونائٹڈ کے منیجر لوئس وین گال نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں یہ اطلاعات درست نہیں ہیں کہ کلب انتظامیہ ان کے بعد جوزے مرینیو کو کلب کا مینیجر مقرر کرنا چاہتی ہے۔مرینیو کو گذشتہ برس دسمبر میں چیلسی سے برخاست کر دیا گیا تھا تاہم اس کے بعد سے ان کا نام مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

لوئس وین گال نے کہا کہ جب میرے متعلق اتنی فضول باتیں لکھی جاتی ہیں، میرا نہیں خیال کہ جوزے مرینیو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے مابین کوئی رشتہ قائم ہوچکا ہے۔دوسری جانب 53 سالہ جوزے مرینیو نے برطانوی اخبار میل آن سنڈے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے مقابلہ پسند ہے، میری خواہش ہے کہ ہر ہفتے میں کھیل میں حصہ لوں، یقیناً میری واپسی جلد ہوگی۔‘جوزے مرینیو کا کہنا ہے کہ فی الحال مجھے معلوم نہیں کے فٹ بال مجھے کس سمت لے کر جائیگا کیونکہ فٹ بال میں کبھی بھی کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی۔ لیکن میں اور میرا خاندان لندن میں ہی مقیم رہیں گے۔خیال رہے کہ ماضی میں جوزے مرینیو انٹر میلان اور رئیل میڈرڈ جیسی نامور یورپی ٹیموں کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔