پی آئی اے ملازمین احتجاج ،بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دفعہ 144 نافذ، ضلع بھر کی پولیس تعینات
پیر 8 فروری 2016 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) ملازمین کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انتظامیہ نے راولپنڈی کے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف 2 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس تعینات کردی۔
(جاری ہے)
پی آئی اے ملازمین کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ اگر ان کے لاپتہ ساتھیوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایئرپورٹ کا گھیراوٴ کرتے ہوئے تمام آپریشنز بند کردیئے جائیں گے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اطراف ضلع بھرکی پولیس تعینات کردی اور انہیں حکم دیا ہے کہ ایئرپورٹ کی حدود میں کسی بھی قسم کا احتجاج اور دھرنا دینے والوں کو حراست میں لے لیا جائے۔
دوسری جانب گزشتہ روز سے جزوی طور پر بحال ہونے والا پی آئی اے فلائٹ آپریشن بھی جاری رہا جب کہ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے عمرہ زائرین کو واپس لانے کے لئے 4 پروازیں روانہ ہوئیں اور دیگر ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کی بحالی جلد ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.