ورلڈ ٹی 20، پاکستان کے میچز سری لنکا یا امارات میں کرانے کی تجویز
پیر 8 فروری 2016 12:53
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے انکشاف کیا ہے کہ آئندہ ماہ بھارت میں ہونیوالے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لئے ابھی تک پاکستانی حکومت نے شرکت کی اجازت نہیں دی ہے جس کے بعد انہوں نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں یہ نکتہ اٹھایا کہ اگر مشکل حالات کی وجہ سے پاکستانی حکومت ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دیتی تو ٹورنامنٹ بچانے کیلئے پاکستان کے میچ کسی پڑوسی ملک مثلاً سری لنکا یا یو اے ای میں کرائے جاسکتے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں ان خدشات پر غور ہوا کہ پاکستانی ٹیم حکومت سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوسکتی ہے کیوں کہ بھارت میں اس وقت پاکستان مخالف جذبات ہیں ۔(جاری ہے)
ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت نہ کرنے کے اثرات مرتب ہونے کے سوال پر شہریار خان نے کہا کہ ممکن ہے آئی سی سی پاکستان سے یہ کہہ دے کہ آپ اپنے میچز سے دستبرداری اختیار کریں اور ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں لیکن آئی سی سی اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ پاکستاب کے میچ حالات خراب ہونے کی صورت میں کسی اور ملک منتقل کردیئے جائیں ۔ یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 11مارچ سے 3 اپریل تک ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 19 مارچ کو دھرم شالہ میں مد مقابل ہوں گی ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.