ساتھی اداکارائیں میری کامیابی سے جیلس ہو کر منفی پراپیگنڈا کرتی ہیں ‘ادکارہ ہماعلی

پیر 8 فروری 2016 13:06

ساتھی اداکارائیں میری کامیابی سے جیلس ہو کر منفی پراپیگنڈا کرتی ہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) اداکارہ ہماعلی نے کہا ہے کہ ساتھی اداکارائیں میری کامیابی سے جیلس ہو کر میرے خلاف منفی پراپیگنڈا کرتی ہیں مگر میں گھبرانے والی نہیں اپنا سفر جاری رکھوں گی۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ اسٹیج کی دنیا پر مجھے جتنے کم عرصہ میں کامیابی ملی ہے یہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اسٹیج کی دنیا میں کچھ اداکارائیں ایسی ہیں جو کئی سالوں سے ہاتھ پاؤں مار رہی ہیں مگر ان کو کامیابی نہیں مل رہی اور وہ میرے خلاف منفی پراپیگنڈا کرتی رہتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں منفی پراپیگنڈوں کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں اور اس لئے کامیابی پر کامیابی حاصل کر رہی ہوں۔