پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی گی

پیر 8 فروری 2016 13:12

پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج لاہور قلندرز سے ٹکرائی گی

دبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں بڑے مقابلے میں آج لاہور قلندرز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا ۔ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ کے لیوک رائٹ حریف ٹیم کیلئے خطرے کی علامت ہوں گے ۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم جیت کی بھوک مٹانے کا عزم لئے میدان میں اترے گی ۔ پہلے دو مقابلوں میں اظہر الیون کے قدم نہ جم سکے اور خطرے کا نشان کرس گیل مسلسل دو بار فیل ہو گئے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو لاہور قلندرز تاحال کوئی فتح نہ سمیٹنے کی وجہ سے آخری پوزیشن پر براجمان ہے ۔