نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 8 فروری 2016 13:21

نجم سیٹھی کی تقرری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی کی تقرری کو سابق کرکٹر سرفراز نواز نے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا ہے ، درخواست گزار سرفراز نواز نے موقف اختیار کیا ہے کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں دخل نہ دینے کا بیان حلفی عدالت میں دیا تھا تاہم وہ اب بھی کرکٹ بورڈ اور سپر لیگ کے معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں ، نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے ۔