Live Updates

آمرانہ روش بر قرار رکھی گئی تو نواز شریف ذمہ دار ہوں گے ۔ پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کو للکارنا افسوسناک ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نہیں جانتے کہ اختلاف رائے اور پر امن احتجاج حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک کا وزیر اعظم حق مانگنے والوں کو دھمکیاں دیتا ہے ، حالات پر قابو پانے کے لیے ہم وزیر اعظم کی معاونت کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے پانچ نکات پر عمل کیا جائے تو حالات بہتر ہوں گے لیکن اگر آمرانہ روش بر قرار رکھی گئی تو ذمہ دار محض نواز شریف ہوں گے۔یاد رہے کہ ڈیرہ مراد جمالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے ملکی حالات ٹھیک کرنے کے لیے حکومت کو پانچ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ ان پر عمل کر کے حالات بہتری کی جانب لائے جا سکتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات