پاکستان میں ہوٹلنگ کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں ، نادین ملک المانی

پیر 8 فروری 2016 13:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) جو ویگو پاکستان کی کنٹری منیجر نادین ملک المانی نے کہاہے کہ پاکستان میں ہوٹلنگ کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ملک میں آن لائن ہوٹل بکنگ کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت انٹر نیٹ صارفین کی تعداد 25ملین تک پہنچ چکی ہے جو مجموعی ملکی آبادی کے تقریباً 12تا 13فیصد کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اندازاً ملک کی آبادی 200ملین افراد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ کے استعمال میں اضافہ سے ہوٹلز کی آن لائن بکنگ بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹلنگ کی صنعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور مستقبل میں شعبہ میں نمایاں ترقی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :