برینڈن میکولم ون ڈے کرکٹ میں 200چھکے لگانیوالے چوتھے بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 8 فروری 2016 14:10

برینڈن میکولم ون ڈے کرکٹ میں 200چھکے لگانیوالے چوتھے بلے باز بن گئے

ہیملٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکولم ون ڈے کرکٹ میں 200چھکے لگانے والے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہیملٹن میں آسٹریلیا کے خلاف چیپل ہیڈلی سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 34سالہ برینڈن میکولم نے سکاٹ بولینڈ کی گیند پر اپنے ون ڈے کیریئر کی آخری اننگز میں تیسری بار گیند باؤنڈری لائن سے باہر پہنچا کر اس فارمیٹ میں اپنے 200چھکے مکمل کیے ۔ ون ڈے کرکٹ میں میکولم سے پہلے جس کھلاڑیوں نے یہ کارنامہ سر انجام دے رکھا ہے ان میں پاکستان کے شاہد آفریدی (351) سری لنکا کے سنتھ جے سوریا (270) اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل(238) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :