آر جے آزاد کے نئے البم”ماہی ماہی“ کی لانچنگ تقریب کل ہو گی

پیر 8 فروری 2016 14:11

آر جے آزاد کے نئے البم”ماہی ماہی“ کی لانچنگ تقریب کل  ہو گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)معروف آرجے و گلوکار آر جے آزاد کے نئے البم”ماہی ماہی“ کی لانچنگ تقریب کل پنجابی آڈیٹوریم قذافی سٹیڈیم میں منعقد کی جائیگی۔اس افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ڈاکٹر صغریٰ صدف ڈائریکٹر(پلاک)،خاقان حیدر غازی ڈپٹی ڈائریکٹر(پلاک)،گلوکار مظہرراہی،ابراہیم فیض،افی جان،طارق طافو،حوریہ خان،حوریہ عصمت،،عنایہ خان،ردا عاصم،چکنی پری،اور نوید رضا سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

اس لانچنگ شوکا اہتمام معروف ریلیزنگ کمپنی ساز گولڈ ایف ایم 95 پنجاب رنگ کے اشتراک سے کررہی ہے۔اس ویڈیو البم کو ساز گولڈ کمپنی آج ملک بھرمیں ویڈیو ڈی وی ڈی پر بھی ریلیز کرے گی۔اس ویڈیو البم کی ڈائریکشن شانی نے دی ہے۔جبکہ ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر انجم شہزاد ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران سازگولڈ کمپنی کے ایگزیکٹو ملک آصف شہزاد نے بتایا کہ اس البم میں آر جے آزاد کے بھنگڑے،میلوڈی گیت شامل کیئے گئے ہیں جو ان کے پرستاروں کو بہت زیادہ پسند آئنگے انہوں نے مذید کہاکہ اس وقت پاکستان میں کوئی بھی میوزک کمپنی کام نہیں کررہی ہے جس سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ہم نے سا زگو لڈ کا پلیٹ فارم ان باصلاحیت گلوکاروں کے لیئے بنایا ہے جس سے وہ اپنا ٹیلنٹ پیش کرسکتے ہیں مذکورہ البم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے