دنیا بھر میں یوگا کی پروموشن کرنا چاہتی ہوں،شلپا
پیر 8 فروری 2016 14:21
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ میں دنیا بھر میں یوگا کی پروموشن کرنا چاہتی ہوں۔میں دبئی میں یوگا فیسٹیول میں شرکت کے لیے جا رہی ہوں،وہاں پر یوگا سیشن 19فروری سے شروع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک وہ فیسٹیول یوگا کی پروموشن کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔
میں دنیا بھر میں یوگا کی افادیت کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں۔میں نے کیرئیر میں منفرد کردار کئے ہیں اور اب مزاحیہ کردار کرنا چاہتی ہوں۔میں کافی عرصے سے اس انڈسٹری میں ہوں لیکن مزاحیہ کردار نہیں کئے۔میں نے ایسی فلمیں کیں جس کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی تھی ،مجھے اس کے علاقہ رومینٹک فلموں سے بھی کافی پزیرائی ملی۔(جاری ہے)
میں نے میوزک ویڈیو کی ہے،یہ جلد آن ائیر ہو گی۔
میں نے فلم”دوستانہ“میں آئٹم سانگ کیا تھا۔میں مزید آئٹم سانگ کرنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں یوگا سے بے اعتنائی برتی جا رہی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ اس کی مشقیں شروع کر کے اس کی بہترین کے لیے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ یوگا کو اہمیت دی جائے۔لوگوں کو چاہیے کہ اپنی زندگی میں نظم و ضبط لانے کے لیے یوگا کی مشقیں شروع کریں۔انہوں نے کہ شادی کے بعدمیری شخصیت مزید نکھری اور میرے شوہر نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا۔میں فیملی کو بھرپور وقت دینا چاہتی ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.