بھارتی شہر حیدر آباد میں فیکٹری میں‌دھماکہ ، 6 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 14:39

بھارتی شہر حیدر آباد میں فیکٹری میں‌دھماکہ ، 6 افراد ہلاک

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : بھارت شہر حیدر آباد کے مضافات کے علاقہ مہیش ورم میں ایک فارماسیوٹیکل فرم میں ری ایکٹر کے پھٹنے کے سبب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اسیتا فارما میں ہوئے اس دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ دھماکے کے بعد ایک شدید آگ بھڑکی جس کے باعث پاس کام کرنے والے مزدوروں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے کر موت کی آغوش میں پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی طور پر حادثے میں 4 افراد کی ہلاکت کی خبر موصول ہوئی لیکن بعد ازاں ریسکیو حکام کو دو اور ملازمین کی جلی ہوئی لاشیں ملیں اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ۔ ہلاک ہونے والے تمام ملازمین کی شناخت کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب آئین ساز اسمبلی کے قانون ساز کرشنا ریڈی نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے ملازمین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت ہلاک ہونے والے ملازمین کے اہلٍ خانہ کے لیے انفرادی طور پر 20 ، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :