لاہور ہائیکورٹ نے ابتدائی تفتیش سے قبل براہ راست اندراج مقدمہ کے نظام کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
عمر جمشید پیر 8 فروری 2016 14:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے مقامی شہری ذکاءالدین کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ابتدائی تفتیش کی بجائے براہ رست مقدمات کے اندراج کا طریقہ کار آئین اور قوانین کی روح کے خلاف ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ براہ راست اندراج مقدمہ کے نظام کی موجودگی میں جھوٹے مقدمات کے اندراج میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس سے شریف شہریوں کو تھانے بلا کر ان کی تذلیل کی جاتی ہے جبکہ پولیس کی تفتیش بعد میں ہونے سے اکثریتی مقدمات میں ملزمان بے گناہ قرار پاتے ہیں۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرون ممالک کی طرح مقدمہ کے اندراج سے قبل تفتیش کے نظام کو رائج کرنے کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ بے گناہ شہریوں کو پولیس کے رحم و کرم پر نہ رہنے دیا جائے اور قانونی تقاضے بھی پورے کئے جا سکیں۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.