میڈیا ہاوسز کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 فروری 2016 14:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 فروری۔2016ء) لاہور پریس کلب کی جانب سے یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں میڈیا اہم کردار ادا کر رہا ہے.ملک بھر کے میڈیا ہاوسز کو دہشت گردی کے سنگین خطرات کا سامنا ہے.

(جاری ہے)

حساس اداروں نے تمام میڈیا ہاوسز کو ریڈ الرٹ فہرست میں شامل کر رکھا ہے مگر اس کے باوجود حکومت میڈیا ہاوسز کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے.درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت سے میڈیا ہاوسز کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جس میں حکومت عملی طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے.درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیا ہاوسز کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات صادر کرئے

متعلقہ عنوان :