آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر برینڈن میکولم نے اپنا آخری میچ ، سیریز یادگار بنادی

پیر 8 فروری 2016 15:56

آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر برینڈن میکولم نے اپنا آخری میچ ، سیریز ..

ہیملٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) تین ون ڈے میچز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کیوی کپتان برینڈن میکولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز یادگار بنا لی ۔ ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 55 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمائاں بلے باز رہے ، مچل مارش نے 41، جارج بیلی نے 33 اور سٹیو سمتھ نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جبکہ کورے اینڈرسن اور اش سوڈھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ایڈم ملنے اور ڈگ بریسویل کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی ۔ قبل ازیں آسڑیلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میکولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے ، کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلیں اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 3، سکاٹ بولینڈ، جون ہیسٹنگز اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 جبکہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کینگروز نے کیویز کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کی تھی ۔

آسٹریلیا کو تیسرا ون ڈے ہرا کر برینڈن میکولم نے اپنا آخری میچ ، سیریز ..