حکومت نوجوان نسل کی کیرئر بلڈنگ کیلئے موثر نظام بنائے، لیاقت بلوچ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 فروری 2016 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 08 فروری۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایکسپو سنٹر لاہور میں کتاب اور ہینڈ کرافٹ میلہ کے وزٹ کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں کتب اور کمپیوٹر آلات کی نمائش کے موقع پر انسانوں کا جم غفیر اجاگر کرتاہے کہ پاکستانی ملت میں علم ، کتاب اور جدید ٹیکنالوجی سے والہانہ لگاؤ ہے ۔

حکومت نظام تعلیم اور نوجوان نسل کی کیرئر بلڈنگ کے لیے موثر نظام بنائے تاکہ نئی نسل میں خدا داد صلاحیتوں سے قومی وحدت پیدا ہو اور دنیا بھر میں پاکستان کی صحیح تصویر سامنے آئے۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے سیالکوٹ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرفتن اور انسانیت کو نقصان پہنچانے والے دور میں سیرت رسول ہی نجات اور سلامتی و ترقی کا ذریعہ ہے ۔

(جاری ہے)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں ، نوجوانوں ، عورتوں ، مزدوروں ، محنت کشوں سے محبت و احترام اور خاندان میں صلہ رحمی کی فطری اور مضبوط روایات دیں ۔ نفاذ اسلام ہی پاکستان کی خوشحالی کا ضامن ہے ۔ آئین ، علماء کے 22 نکات اور فرقہ پرستی و تکفیریت کے خاتمہ کے لیے ملی یکجہتی کونسل کا 17 نکاتی ضابط اخلاق مضبوط ترین بنیاد ہے ۔ متقدر طبقہ اسلام بیزاری اور اسلام کے بحیثیت نظام نفاذ کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے ۔

سیکولر طبقہ کا رویہ ملک میں شدت ، ردعمل اور انتہا پسندی پیدا کر رہاہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ قومی اداروں کی نج کاری غلط حکمت عملی ہے ۔ پی آئی اے ، واپڈا ، پاکستان اسٹیل ملز ، ریلوے ، او جی ڈی سی قومی ادارے ہیں اور صرف وفاق نہیں تمام صوبوں اور پوری قوم کا مشترکہ اثاثہ ہیں ۔ وزیراعظم قومی اداروں کو فروخت کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ۔ پی آئی اے کی نج کاری ظلم ہے ۔

لیاقت بلوچ خیبر پختونخوا کے دو روزہ دورہ میں جمعیت طلبہ عربیہ کی سخا کوٹ ، مالاکنڈ ، تیمر گرہ میں نفاذ اسلام کانفرنسوں ، مردان ، مالاکنڈ میں علما کے اجلاس اور مالا کنڈ میں تمام جماعتوں کے جرگہ سے خطاب کریں گے ۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے مشتاق احمد خان ، عبدالواسع اور منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ عبیدالرحمن عباسی بھی لیاقت بلوچ کے ساتھ ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :