Live Updates

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کامنفرد انداز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 فروری 2016 16:54

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کامنفرد انداز

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اپنے منفرد انداز اور منفرد اسٹائل کے لیے کافی مشہور ہیں۔ کبھی بغیر پروٹوکول کے سفر پر نکل جاتے ہیں تو کبھی اپنی گاڑی سے اُتر کر خود پھنسے ہوئے ٹرک کو عام آدمیوں کے ساتھ دھکا لگاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ہمیشہ ہی منفرد ہونے کی اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے، حال ہی میں عمران خان کی سامنے آئی ایک ویڈیو میں ان کے ایک اور منفرد انداز کو دیکھا گیا ہے جس میں عمران خان ایک رپورٹر سے بات کرتے ہوئے مکمل طور پر پنجابی زبان استعمال کر رہے ہیں۔

عمران خان کے پرستاروں کے لیے عمران خان کا پنجابی میں گفتگو کرنا کسی سر پرائز سے کم نہیں ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی کپتان کے فالوورز اس ویڈیو کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات