احمد یار،شدید دھند میں ٹریفک کے المناک حادثات45 سالہ خاتون جاں بحق 15افراد زخمی

پیر 8 فروری 2016 16:57

احمدیار( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) شدید دھند میں ٹریفک کے المناک حادثات45 سالہ خاتون جاں بحق -15 افراد زخمی تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں جیونشاہ کے نزدیک شدید دھند میں رکشہ اور موٹرسائیکل میں تصادم جس کے نتیجہ میں 42سالہ بیوی شاہد ہ بی بی موقعہ پر ہلاک خاوند محمد ریاض شدیدزخمی ہوگیا اور پاکپتن روڑ پر مسافر کوسٹر نمبرLHK/3222 کی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالہ نمبر KWC/2514سے ٹکرچھ مسافر شرافت علی ،محمود ،سعیداحمد، راسلان ، عرفان ،صدیق جبکہ نواحی گاؤں 75/EBکے نزدیک موٹرسائیکل رکشہ الٹنے سے غوث علی ، سدرہ بی بی ، شکیلہ بی بی اور خالد ہ بی بی دختر سردار علی سکنہ قبولہ شدیدزخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو پٹرولنگ پولیس نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :