ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب کی تفتیش مکمل، ریفرنس تیار

پیر 8 فروری 2016 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) نیب نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف تفتیش مکمل کرلی، جبکہ تفتیشی آفسر نے ریفرنس تیارکر کے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوادیا۔سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف نیب حکام نے تفتیش مکمل کرلی۔ جس کے بعد تفتیشی افسر نے ریفرنس تیارکرکے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں عاصم حیسن پر پانچ الزامات لگائے گئے ہیں۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے برعکس گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر کارخانوں کو گیس کی سپلائی میں کمی اور کھاد کی کم پیداوار کے باعث مزید کھاد درآمد کرنا پڑی تھی۔ جس پر حکومت کو چار سو پچاس ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑی۔ اس کے علاوہ کک بیکس لینا، منی لانڈرنگ، ڈاکٹر ضیا الدین ٹرسٹ کا ناجائز استعمال اورسرکاری زمینوں پر قبضے کے الزمات عائد کئے گئے ہیں۔ ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نیب کورٹ میں فائل کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :