پی پی 20 کے انتخابات مبہم قرار ،الیکشن کمیشن کا تین پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم ،حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا

پیر 8 فروری 2016 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی 20 کے انتخاببات کو مبہم قرار دیتے ہوئے تین پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیدیا ہے ۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سابق الیکشن میں جعلی ووٹوں کی نشاندہی ثابت ہونے پر ای سی پی نے فیصلہ جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی پچاس کے تین پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا ہے پی پی پچاس بلوچستان میں اکتیس دسمبر کو انتخاب ہوا تھا تاہم ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر این پی پی نے مرکزی دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا حلقہ پی پی پچاس سے پہلے این پی پی کے اکرم بلوچ کامیاب قرار پائے تھے جس پر نواز لیگ کے امیدوار اکبر رئیسانی نے ان نتائج کو مسترد کردیا تھا جس پر دونوں امیدواروں کی طرف سے ریٹرننگ اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو درخواستیں بھی دی گئی تھیں واضح رہے کہ رجسٹر ووٹوں سے زیادہ کی لسٹ بنائی گئی تھی جس کا براہ راست فائدہ نواز لیگ کے ا میدوار اکبر رئیسانی کو ہوا تھا الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سنایا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ کے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :