فیصلہ کن میچ : آسٹریلیا کو شکست دے کر برینڈن میک کولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز کو یادگار بنا لیا
247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر مچل مارش نے 41، جارج بیلے نے 33 اور اسٹیون اسمتھ نے 21 رنز کی اننگز کھیلی ، میٹ ہنری نے 3 جب کہ کورے اینڈرسن اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمایاں رہے
پیر 8 فروری 2016 18:02
ہیملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تین ون ڈے میچز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر برینڈن میک کولم نے اپنا الوداعی میچ اور سیریز کو یادگار بنا لیا۔ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 247 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 191 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی اور 55 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے 44 رنز بنا کر نمائاں بلے باز رہے جب کہ مچل مارش نے 41، جارج بیلے نے 33 اور اسٹیون اسمتھ نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3 جب کہ کورے اینڈرسن اور اش سودھی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔ ایڈم ملنے اور ڈاگ بریسلے کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔(جاری ہے)
قبل ازیں آسڑیلیا کے کپتان اسٹیون استھ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو مارٹن گپٹل اور برینڈن میک کولم نے اپنی ٹیم کو 84 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، 10 ویں اوور میں میک کولم 27 گیندوں پر 47 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آوٴٹ ہوئے، گپٹل نے بھی 59 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ گرانٹ ایلیٹ نے 50 اور کورے اینڈرسن نے 27 رنز بنائے۔
کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے 18، 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 246 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے 3، اسکاٹ بولینڈ، جون ہیسٹنگز اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 جب کہ ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں کینگروز نے کیویز کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیویارک کے سٹیڈیم کی پچ کنڈیشن، تکمیل کی تاریخ، ٹکٹ کی قیمتیں سامنے آگئیں
-
نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ممکنہ پاکستانی پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
پی سی بی کا قابلِ ستائش اقدام، بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی دعوت دیدی
-
شاداب خان نے نائب کپتان بننے کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
-
شاداب خان پاکستانی بلے بازوں کو اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرتا دیکھنے کے خواہاں
-
ہندوستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی: بھارتی میڈیا رپورٹس
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.