سپریم کورٹ نے ٹریڈیونین اورسرکاری ملازمین کیاحتجاج پرعائد پابندی ختم کردی

احتجاج اور دھرنابنیادی حق ہے ٗجس پرپابندی عائد نہیں کی جاسکتی ٗ عاصمہ جہانگیر کے دلائل فیصلے کااطلاق پی آئی اے ملازمین سمیت تمام ٹریڈیونینزپرہوگا ٗمیڈیا سے گفتگو

پیر 8 فروری 2016 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے ٹریڈیونین اورسرکاری ملازمین کیاحتجاج پرعائد پابندی ختم کردی ۔ پیر کو جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پابندی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ملازمین کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج اور دھرنابنیادی حق ہے ٗجس پرپابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے ملازمین کواحتجاج کی اجازت دے دی۔ بلوچستان ٹیچرزایسوسی ایشن کی جانب سے اپیل دائرکی گئی تھی ۔ عاصمہ جہانگیرنے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کااطلاق پی آئی اے ملازمین سمیت تمام ٹریڈیونینزپرہوگا۔