پاکستان میں اغواء چیک خواتین کیلئے 60 لاکھ ڈالر تاوان ادائیگی کاانکشاف
اغواء کاروں کے ساتھ تاوان کے سلسلے میں مذاکرات جمہوریہ چیک کی سیکیورٹی کونسل نے کیے،رپورٹ
پیر 8 فروری 2016 18:37
پیراگوئے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) جمہوریہ چیک کی حکومت نے پاکستان میں اغواء ہونے والی دو چیک خواتین کی بازیابی کے لیے گذشتہ برس 60 لاکھ ڈالر تاوان ادا کیے ،24 سالہ دونوں خواتین اینتونی کراسٹیکا اور ہانا ہمپالووا کو مارچ 2013 میں بلوچستان سے اْس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ ایک چھوٹی بس میں سفر کررہی تھیں۔
(جاری ہے)
ان کے اغواء کے بعد منظرِ عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دونوں خواتین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کی تھی،بعدازاں 2 سال بعد جمہوریہ چیک کے وزیراعظم بوہوسلاو سوبوتکا نے 28 مارچ 2015 کو خواتین کی رہائی اور پیراگوئے میں واپسی کا اعلان کیا،پیراگوائے سے شائع ہونے والے ایک ہفتہ وار نیوز میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق اغواء کاروں کے ساتھ تاوان کے سلسلے میں مذاکرات جمہوریہ چیک کی سیکیورٹی کونسل نے کیے،رپورٹ میں مذاکرات میں شریک ایک نامعلوم شخص کے حوالے سے بتایا گیاکہ یہ مذاکرات آسان نہیں تھے، لیکن ہم میں سے کوئی بھی دونوں خواتین کے قتل کی ذمہ داری اپنے سر نہیں لینا چاہتا تھا، یہی وجہ ہے کہ اتفاق رائے سے تاوان دینے کا فیصلہ کیا گیا،ایک لبنانی سیکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 5 چیک شہریوں کی رہائی ایک ایکسچینج ڈیل کا حصہ تھی، جس میں پیراگوئے میں قید ایک لبنانی علی تان فیاد کی رہائی بھی شامل تھی،واضح رہے کہ 2 فروری کو جمہوریہ چیک کی جانب سے کیے گئے رہائی کے اعلان پر امریکا کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، جس کا کہنا ہے کہ پیراگوئے کا یہ عمل 'دہشت گردوں اور مجرموں' کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گا.
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.