تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر نا اولین ذمہ داری ہے،ڈی پی اوپاکپتن شاہنواز سندھیلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 فروری 2016 19:17

تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر نا اولین ذمہ داری ہے،ڈی ..
پا کپتن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08فروری۔2016ء) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن شاہنواز سندھیلہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے مستقبل پر کمپرو مائز نہیں کر تی ، تعلیمی ادارو ں میں زیر تعلیم بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں، یہی بچے کل کو اپنی بہترین صلا حیتو ں کو استعمال میں لاتے ہو ئے ملک وقوم کا نام روشن کریں گئے ،تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر نا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف تعلیمی ادارو ں کا دورہ کرتے ہو ئے اور ان کی سیکورٹی سے متعلق امور کاجائزہ لیتے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیمی ادارو ں کے ہیڈ معلم / معلمات اپنے اپنے ادارو ں میں سیکورٹی انتظامات ایس او پی کے مطابق کر یں ، حکومت اے پلس کیٹگری کے حامل تمام تعلیمی ادارو ں کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لے کر سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام و سائل بروئے کار لا رہی ہے ، تعلیمی ادارو ں کی حفا ظت کا نظام مزید مو ثر اور فول پروف بنانے کیلئے سکول کو نسلز کو فعال کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں انہیں درکار فنڈز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارو ں میں زیر تعلیم بچے ملک وقوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ،ان کی حفاظت کرنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے ،اور ان کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، تعلیمی ادارو ں کی سیکورٹی کے امور کو چیک کرنے کیلئے خفیہ ٹیمیں بھی و زٹ کر رہی ہیں ، تعلیمی ادارو ں میں نا قص سیکورٹی امور پر غفلت کا مظاہرہ کرنے والے نجی ، سرکاری و پر ائیویٹ تعلیمی ادارو ں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکران کے خلاف مقدمات بھی درج کر وائے جائیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :