ہندو لڑکے،لڑکی کی شادی کی عمر اٹھارہ سال مقرر کرنے پر اتفاق، مولانا شیرانی کا اختلاف
ہندو مرد اور عورت کی شادی پنڈت کرائے گا،شادی کا رجسٹرار الگ ہو گا،کوئی طلاق لینا چاہے تو عدالت سے رجوع کر سکتا ہے،مذہب تبدیلی پر شادی ختم این اے کمیٹی قانون وانصاف کا اجلاس، اسلام سمیت تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ جسمانی بلوغت کی صورت میں شادی کر دی جائے،مولانا شیرانی
پیر 8 فروری 2016 20:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے شادی کے وقت ہندو لڑکے اور لڑکی کی عمرکم سے کم ّ اٹھارہ سال مقرر کرنے پر اتفاق کرلیاہے تاہم اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے عمر کی حد مقرر کرنے سے اختلاف کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام سمیت تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ جسمانی بلوغت کی صورت میں شادی کر دی جائے ،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے اس بات پر اتفاق کیاہے کہ ہندو مرد و عورت کی شادی پنڈت کرائے گامگر شادی کا رجسٹرار الگ ہو گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس گزشتہ روزچےئرمین کمیٹی محمود بشیر ورک کی سربراہی میں ہوا ۔(جاری ہے)
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے علی محمد خان ،رمیش لال،اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان کا کہناتھا کہ کیاہندو میرج بل پرہندوستان کے قوانین سے استفادہ کیا گیا ہے ۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ قوانین روز روزنہیں بنتے تاہم کسی کی حق تلفی نہیں ہونی چاہیے ۔ کمیٹی کے چےئرمین محمود بشیر ورک نے کہا کہ بھارتی قوانین اتنے مفصل نہیں کی ان کا مطالعہ کیا جائے۔کمیٹی کے رکن رمیش لال کاکہناتھاکہ اگر شادی شدہ جوڑے میں سے کوئی طلاق لینا چاہے تو عدالت سے رجوع کر کے طلاق حاصل کر سکتے ھیں۔حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہندو میرج بل پر غور کیا جا رہا ہے۔کمیٹی نے اس بات پر بھی اتفاق کیاکہ شادی کے وقت ہندو لڑکے اور لڑکی کی عمرکم سے کم ّ اٹھارہ سال مقرر کی جائے ۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے عمر کی حد مقرر کرنے سے اختلاف کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اسلام سمیت تمام مذاہب اس بات پر متفق ہیں کہ جسمانی بلوغت کی صورت میں شادی کر دی جائے۔کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیاکہ ہندو مرد اور عورت کی شادی پنڈت کرائے گامگر شادی کا رجسٹرار الگ ہو گا جبکہ اس بات پر بھی اتفاق کیاگیا کہ علیحدگی کے بعد مرد اور عورت سمجھوتہ کر لیں تو عدالت کے زریعہ دوبارہ اکٹھے رہ سکتے ہیں۔سمجھوتہ ہونے کی صورت میں دوبارہ شادی کی ضرورت نہیں ہو گی۔قانون و انصاف کمیٹی میں پیش ہونے والے بل میں تجویز پیش کی گئی کہ ہندو لڑکا یا لڑکی اگر مذہب تبدیل کرے گے تو ان کی شادی ختم ہو جائے گی۔ہندو اراکین پارلیمنٹ نے موقف اختیارکیا کہ اگر اس شق کو برقرار رکھا گیا تو زبردستی مذہب تبدیلی کے واقعات نہیں رک سکیں گےمزید اہم خبریں
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں حالیہ پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
-
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا دورہ،جلد تکمیل کی ہدایت
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کا کویت کے ساتھ روایتی طور پر برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پر زور
-
فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح ، وزیراعلی مریم نوازشریف میڈیسن لیکرمریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں
-
ملکی معیشت کو مستحکم کرنا اولین ترجیح ہے، 30 کمپنیوں پر مشتمل اعلی سطح کا سعودی وفد کل پاکستا ن آرہا ہے،10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.