نوازشریف تیسرے دوراقتدارمیں پہلی دفعہ 976دنوں سے زائدوزیراعظم کے منصب پرفائزرہنے میں کامیاب

پیر 8 فروری 2016 20:30

اسلام آباد/رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء ) وزیراعظم محمدنوازشریف وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے تیسرے دوراقتدارمیں پہلی دفعہ 976دنوں سے زائدوزیراعظم کے منصب پرفائزرہنے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ 6نومبر1990ء کو جب محمدنوازشریف نے پہلی مرتبہ وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایاتھاتو18اپریل 1993ء کواس وقت کے صدرغلام اسحاق خان نے اسمبلیاں توڑدیں تاہم بعدمیں سپریم کورٹ کی جانب سے اسمبلیاں بحال ہونے کے بعدانہوں نے 26مئی 1993ء سے 18جولائی 1993ء تک دوبارہ وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دئیے اس طرح پہلی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہونے کے بعدوہ 937دن تک وزیراعظم کے منصب پربرقراررہے جبکہ دوسری مرتبہ انہوں نے 17فروری 1997ء کووزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایاتووہ 12اکتوبر1999ء تک 976دن تک وزیراعظم کے منصب پرفائزرہے،تاہم 5جون 2013ء کوتیسری مدت کے لئے جب انہوں نے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایاتوآج (منگل)تک وہ وزیراعظم کی حیثیت سے 979دن تک اپنی مدت گزارچکے ہیں اورتوقع ظاہرکی جارہی ہے کہ وہ 2018ء تک وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :