پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 20:32

پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) پاکستان کے مایہ ناز آل راونڈر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مایہ ناز آلراونڈر عبدالرزاق ان دنوں ماسٹرز چیمپئین لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالرزاق اس کے علاوہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کیلئے سپلیمنٹری کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ اس صورتحال میں عبدالرزاق نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم عبدالرزاق نے بتایا ہے کہ لاہور قلدرز کے کوچ انہیں ٹیم کا حصہ بنانے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :