ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کیلئے افراط زر کی شرح میں 0.02 فیصد کمی ریکارڈ

پیر 8 فروری 2016 20:36

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کیلئے افراط زر کی شرح میں 0.02 فیصد کمی آئی ہے، 8 ہزار روپے تک ماہانہ آمدنی والے طبقہ کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 207.74 پوائنٹس ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

4 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے ایس پی آئی 0.31 فیصد کمی کے ساتھ 216.42 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 217.09 پوائنٹس تھا۔

اسی طرح 8001سے 12 ہزار روپے، 12 ہزار ایک سے 18 ہزار روپے، 18 ہزار ایک سے 35 ہزار روپے اور اس سے زائد آمدنی والے مختلف طبقات کیلئے افراط زر کی شرح بالترتیب 0.09 فیصد، 0.16 فیصد، 0.27 فیصد اور 0.51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران 14 اشیاء کی اوسطاً قیمت میں کمی اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 31 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔