فلمسٹار میرا نے شادی کے خواہشمند امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ، انٹرویو کے لئے شیڈول بھی دیدیا

انٹرویوز 12فروری کو کراچی، 18کو پشاور، 23کو لاہور اور 5مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کئے جائینگے‘ نجی ٹی وی

پیر 8 فروری 2016 20:48

فلمسٹار میرا نے شادی کے خواہشمند امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ، انٹرویو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) فلمسٹار میرا نے شادی کے خواہشمند امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ، انٹرویو کے لئے شیڈول بھی دیدیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا شادی کے خواہشمند امیر کبیر، کاروباری اور سماجی شخصیات کے انٹرویوز لیں گی اور ان کی امیدوں اور خواہش کے مطابق من پسند شخصیت کے انتخابات کے بعد رواں سال 2016 میں باقاعدہ شادی رچانے کا اعلان کریں گی۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ یہ انٹرویوز 12فروری کو کراچی، 18کو پشاور، 23کو لاہور اور 5مارچ کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کئے جائینگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکارہ میرا نے شادی کے امیدواروں کی فہرست مرتب کر لی ہے۔ اب تک شادی کے خواہشمند نوجوانوں، درمیانی عمر کے مردوں اور بوڑھوں کی تعداد تقریباً 39کے قریب ہے۔ ان میں سے 11کا تعلق پشاور، لاہور 21، کراچی اور ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ کرنے والوں کی تعداد پانچ جبکہ 2کا تعلق بیرون ملک سے ہے۔ شادی کے خواہش مند افراد میں 9 رنڈوے شامل ہیں۔ ان شخصیات میں 7کاروباری، 11انجینئرز اور دیگر شعبوں سے وابستہ ہیں، 6کا تعلق زمیندار گھرانے سے جبکہ 6کا تعلق سیاست سے ہے۔