وومن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کاانتخاب مکمل ،سلیکٹرز نے نام منظوری کیلئے پی سی بی کو بھجوادئیے

پی سی بی نے 21خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹر ل کنٹریکٹ فہرست بھی تیار کرلی ،4کیٹگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائیگا

پیر 8 فروری 2016 21:05

وومن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کاانتخاب مکمل ،سلیکٹرز نے نام ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) وومن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کاانتخاب کرلیا گیا، سلیکٹرز نے نام منظوری کیلئے پی سی بی کو بھجوادئیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وومن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سلیکٹرز نے قومی کھلاڑیوں کے نام فائنل کر کے حتمی منظوری کیلئے پی سی بی کو بھجوادئیے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی نے 21خواتین کرکٹرز کیلئے سنٹر ل کنٹریکٹ فہرست بھی تیار کرلی ہے ،وومن کرکٹرز کو 4کیٹگریز میں سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا ۔ اے کیٹگری میں شامل کھلاریوں کو کو 1لاکھ ،بی کیٹگری میں 80ہزار ،سی کیٹگری میں 50ہزار اور ڈی کیٹگری میں 35ہزار روپے ماہانہ ملیں گے ۔