سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 16فرور ی ( منگل ) کو کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی

چالان مشنری کورٹ سے واپس آنے پرہوم ڈیپارٹمنٹ نے کیس کوٹ لکھپت جیل میں چلانے کا حکم دیا ‘ نجی ٹی وی

پیر 8 فروری 2016 21:15

سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 16فرور ی ( منگل ) کو کوٹ لکھپت جیل میں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء ) سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس کی سماعت 16فرور ی ( منگل ) کو کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس کا چالان مشنری کورٹ سے واپس آنے پرہوم ڈیپارٹمنٹ نے کیس کوٹ لکھپت جیل میں چلانے کا حکم دیا جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال 16فروری کو کیس کی سماعت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انسداد دہشتگردی عدالت کی طر ف سے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ۔ سری لنکن ٹیم پر حملہ کیس میں نامزد 5ملزمان میں سے 2جیل میں بند ہیں اورتین ضمانت پر ہیں ۔ 16فروری کو کیس کی سماعت کے دوران باقی تین ملزمان کو بھی طلب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :